Showing posts with label Ahmad Fraz. Show all posts
Showing posts with label Ahmad Fraz. Show all posts

Monday, 29 December 2014

یہ تو اسکا ہی کرشمہ ہے، فسوں ہے، یوں ہے Ahmad Fraz

یہ تو اسکا ہی کرشمہ ہے، فسوں ہے، یوں ہے
یوں تو کہنے کو سبهی کہتے ہیں، یوں ہے، یوں ہے

جیسے کوئی در دل پر ہو ستادہ کب سے
ایک سایہ نہ دروں ہے ، نہ بروں ہے، یوں ہے

تم محبت میں کہاں سود و زیاں لے آئے
عشق کا نام خرد ہے نہ جنوں ہے، یوں ہے

اب تم آئے ہو میری جان تماشا کرنے
اب تو دریا میں تلاطم نہ سکوں ہے ، یوں ہے

تو نے دیکهی ہی نہیں دشت وفا کی تصویر
نوک ہر خار پے اک قطرہ خوں ہے، یوں ہے

ناصح تجھ کو خبر کیا کہ محبت کیا ہے
روز آ جاتا ہے سمجهاتا ہے، یوں ہے، یوں ہے

شاعری تازہ زمانوں کی ہے معمار فراز
یہ بهی اک سلسلہ کن فیکوں ہے، یوں ہے

احمد فراز
Ahmad Fraz

Saturday, 15 November 2014

tmam umr usi ky khiyal me guzri fraz

tmam umr usi ky khiyal me guzri fraz

mera khiyal jisy umr bhar nahi aya

Ahmad fraz

mery pas se wo guzry mera hal tak na pocha

mery pas se wo guzry mera hal tak na pocha
me kesy man jaon k wo door ja k roy
perveen shakir

ahmad fraz